Saturday, April 19, 2025
 

سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کی درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا 

 



سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کی اپنے خلاف نو مئی مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے کیس میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری نے کہا میرے خلاف نومئی پر 35 مقدمات ہیں، ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تو بینچ نے کہا ہم صرف اپنی رجسٹری کی حد تک فیصلہ کرسکتے ہیں، میرے مقدمات ملتان ،فیصل آباد لاہور برانچز میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت ایسے مقدمات میں ممکن نہیں، پراسیکیوشن لوگوں کو سزائیں دلوانے سے زیادہ رگڑنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا میرے خیال سے ہم صرف کیس کی حد تک رہیں، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل