Saturday, April 19, 2025
 

نیپرا کے ممبر بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا

 



نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے بلوچستان کے ممبر نیاز رانا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبر نیپرا بلوچستان مطہر نیاز رانا نے اپنے عہدے استعفیٰ دیا۔ ذرائع کے مطابق مطہر نیاز رانا نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، جس میں انہوں نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق مطہر نیاز رانا نے استعفیٰ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھجوایا تھا۔ نیپرا ذرائع نے بتایا کہ ممبر بلوچستان کے استعفیٰ سے نیپرا کے کورم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اتھارٹی کا کورم پورا ہے اور پوری طرح فنکشنل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مطہر نیاز رانا کچھ عرصہ سے آفس نہیں آ رہے تھے، اُن کے پاس ممبر ٹیرف کا چارج بھی تھا، تاحال کسی کو چارج نہیں دیا گیا، جب تک استعفی منظور نہیں ہوتا کسی کو چارج نہی دیا جا سکتا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل