Saturday, April 19, 2025
 

آئی پی ایل میں جرمانوں کا سلسلہ جاری، سابق فاسٹ بولر زد میں آگئے

 



انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کے بولنگ کوچ مناف پٹیل پر راجھستان رائلز کے خلاف میچ میں آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا۔ بدھ کے روز ہونے والے میچ میں دہلی کیپیٹلز نے سنسنی مقابلے کے بعد راجھستان رائلز کو سپر اوور میں شکست دی۔ آئی پی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے سابق فاسٹ بولر نے لیگ کے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 2.20 کی لیول 1 کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا، جو کہ اسپرٹ آف دی گیم سے تعلق رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہلی کیپیٹلز کے بولنگ کوچ مناف پٹیل پر ان کی میچ فیس کا 25 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل