Saturday, April 19, 2025
 

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ سے زائد کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد

 



ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں اور  ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کرروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 685 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔   تعلیمی اداروں میں کارروائیاں حکام نے سمبڑیال،  سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب  خاتون سمیت ملزم سے 800 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔   دیگر کارروائیاں لاہور میں  کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 510 گرام آئس برآمد  ہوئی۔ اسی طرح سرانان بازار پشین کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 612 کلو افیون برآمد کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب  2 گاڑیوں سے 54 کلو چرس برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اُدھر ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل کراچی پر AC یونٹ میں چھپائی گئی 9.6 کلو ہیروئن برآمد کرکے  موقع پر موجود 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں سٹی بائی پاس سکھر کے قریب 4 خواتین سے 8 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ حاجی کیمپ پشاور میں ملزم سے 100 گرام نشہ آور گولیاں برآمد  کرلی گئیں۔ تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل