Saturday, April 19, 2025
 

خرگوش نے جہاز کا انجن جلا ڈالا، 159 مسافروں سے بھرے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

 



یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ڈینور سے ایڈمنٹن جانے والی پرواز کو انجن میں آگ لگنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے کی حیران کن وجہ ایک خرگوش کا جہاز کے ٹربائن میں پھنس جانا بتائی گئی ہے۔ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جب 159 مسافروں سے بھرا طیارہ پرواز کے فوراً بعد مشکل میں آ گیا۔ مسافروں نے بتایا کہ جہاز کے دائیں انجن سے شعلے نکلتے دیکھے گئے اور زوردار آوازیں سنائی دیں، جس سے کیبن میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایک مسافر وائیٹ مککری کے مطابق، "ہر چند لمحے بعد انجن سے دھماکے کی آواز آتی، پھر ایک زبردست آگ کا گولا نکلا۔ سب لوگ گھبرا گئے۔" مقامی میڈیا ABC7 کے مطابق، یہ واقعہ "وائلڈ لائف اسٹرائیک" کا نتیجہ تھا، جس کا مطلب ہے کہ کسی جانور کے جہاز سے ٹکرا جانے سے خرابی پیدا ہوئی۔ عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ ایک خرگوش ٹربائن میں کھنچ گیا جس سے انجن میں آگ لگ گئی۔ واقعے کے بعد طیارہ تقریباً 75 منٹ بعد واپس ایئرپورٹ پر اترا اور محفوظ لینڈنگ کی۔ خوش قسمتی سے کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق، مسافروں کو لے جانے کے لیے متبادل طیارہ فراہم کر دیا گیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل