Saturday, April 19, 2025
 

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

 



کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ کے واقعے میں 45 سالہ افتخار نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کو رکشا میں طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا جسے دونوں ٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں تھیں۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن شیراز مین گیٹ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ سلمان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل