Loading
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو پاکستان اور بھارت کے ہم منصبوں سے بات کریں گے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے ہم منصبوں سے بات کریں گے کیونکہ دونوں جوہری طاقت کے حامل ایشیائی پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے حوالے سے امریکی صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کو ایک ہزار یا 1500 سال پرانا تنازع قرار دیا تھا، جس پر دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے بنیادی تنازع کے حوالے سے ان کی لاعملی کو نمایاں کیا گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کی قیادت کو جانتے ہیں اور اس مسئلے کے حل کے لیے پر امید ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل