Wednesday, April 30, 2025
 

نئے ہیڈکوچ کے اعلان کیلئے بورڈ ڈیڈلائن ختم ہونے کے انتظار میں

 



پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈکوچ کیلئے بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مشاورتی عمل تیز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کیخلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوچ کی تعیناتی پر غور کررہا ہے اور درخواستوں کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کا منتظر ہے۔ پی سی بی نے 4 مئی تک درخواستیں طلب کر رکھی ہیں اور اسکے بعد نئے ہیڈکوچ کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 4 مئی کے روز ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوچ کے نام کا اعلان کرسکتا ہے، کیونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مائیک ہیسن کوچنگ کیلئے مضبوط دعویدار ہیں اور انہیں وائٹ بال کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی کمان سونپی جائے گی۔ مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ تاحال اپنے واجبات کے انتظار میں! خیال رہے کہ مائیک ہیسن اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ہیں جبکہ گرین شرٹس کو پی ایس ایل 10 کے اختتام کے فوراً بعد بنگلادیش کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری  واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، ابتدائی دو میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے بعدازاں بقیہ 3 میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل