Wednesday, April 30, 2025
 

پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی شروع، گلگت اور اسکردو کیلئے تمام پروازیں منسوخ

 



ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے سیکورٹی کے پیش نظر ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی پروازوں کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے، خصوصی طور پر بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ مشکوک پروازوں کی خصوصی اجازت اعلیٰ سطح پر ملنے کی بعد دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر گلگت اور اسکردو کیلئے آج آپریٹ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل