Wednesday, April 30, 2025
 

شاہ رخ خان جیسا رومانٹک ہیرو کوئی نہیں لیکن ہیروئن بھی انکی ہم عمر ہونی چاہیے؛ آر ما دھون

 



فلم اسٹار آر مادھون نے ہندی سینما میں رومانوی فلمیں نہ بننے کا شکوہ کرتے کہا کہ فلم ساز سمجھتے ہیں ایسی فلمیں منافع بخش نہیں ہوتیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں آر مادھون نے کہا کہ ہم ایسی فلمیں نہیں بناتے جو بڑے عمر کے مرد و خواتین کے گرد گھومتی ہوں حالانکہ یہی لوگ سب سے زیادہ رومانوی ہوتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان سے بہتر کوئی بھی رومانوی کرادار نہیں نبھا سکتا لیکن ان کی ہیروئن بھی ان کی ہم عمر ہونی چاہیے۔ ہالی ووڈ کی کلاسک فلم "As Good As It Gets" کی مثال دیتے ہوئے آر مادھون نے کہا کہ آج کل کا سینما ایکشن، سسپنس اور تھرلر پر زیادہ توجہ دیتا ہے، لیکن محبت کی سادہ اور دل کو چھو لینے والی کہانیاں بھی ناظرین کو متاثر کر سکتی ہیں۔ اداکار آر مادھون نے کہا کہ اگر یہ کہانی خاص طور پر زندگی کے تجربات اور عمر کے ساتھ جڑی ہوں جو فلم بینوں کو اپنی جانب کھینچ سکتی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل