Thursday, May 01, 2025
 

پاک بھارت کشیدگی،شہری آبادیوں جنگی سائرن لگانے کی ہدایت

 



لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر شہری آبادی کو بروقت وارننگ دینے کے لیے سائرن سسٹم کی تنصیب کے احکامات جاری کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس افسران کو ہدایت جاری کردی۔ مراسلہ کے ذریعے صوبے کے 29 اضلاع  میں سائرن نصب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سائرن تنصیب کے ذریعے ایمرجنسی یا حملے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جانا مقصود ہے۔ مراسلے میں ایبٹ آباد، مردان جیسے بڑے شہروں کے لیے 4،4 سائرن نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سول ڈیفنس افسران کو فوری طور پر اس ہدایت پر عمل درآمد اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ہنگامی حالات میں وارننگ سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنانا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل