Loading
وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ چین اور پاکستان برے وقت کے اتحادی پڑوسی ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے چین ہر طرح کی مدد کرے گا۔ وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی اینکر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر کہیں بھی دہشت گردی کا حملہ ہو تو بغیر ثبوت الزام تراشی کے بجائے غیر جانب درانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ پروفیسر وکٹر گاؤ نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے خلاف دہشت گردوں نے حملے کیے لیکن چین نے پاکستان پر بلاوجہ الزام تلاشی کے بجائے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ پروفیسر وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے، پاکستان اور چین اچھے برے وقت کے اتحادی پڑوسی ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کی سرحدوں اور سالمیت کے دفاع کے لیے پاکستان کی ہر طرح سے مدد کرے گا، پاکستان اور چین کی دفاعی پارٹنرشپ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل