Loading
16 انٹر نیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست پاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے کہا ہے کہ کھیلوں میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے لیکن تعلیمی اداروں کو نئی نسل کے چیمپئنز بنانے میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات اظہار ایک نجی یونیورسٹی کے کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ایشین بوائے کے نام سے معروف عثمان وزیر نے اپنے کیریئر کے تجربات شیئر کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں میں اعلیٰ معیار کے فروغ پر گفتگو کی۔ یونیورسٹی نے عثمان وزیر کوخدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر لیجنڈری باکسر علی بخش بلوچ، قومی باکسنگ ٹیم کے کوچ دوست محمد بلوچ،میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر موجود تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل