Tuesday, June 25, 2024
 

“کھلاڑیوں کو نہیں، قومی کو ڈنر دیں” مداح ناراض

 



ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کیلئے ڈنر دیا جائے گا۔

قومی ٹیم آج آئرلینڈ کیخلاف لاؤڈرہل اسٹیڈیم میں اپنے گروپ کا آخری میچ کھیلے گی، گرین شرٹس امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

فلوریڈا میں ملسل بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بارعث بھارت اور کینیڈا جبکہ امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔ پاکستان کے درمیان بھی بارش یا گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث رد ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا

آؤٹ فیلڈ خشک نہ ہونے کی وجہ سے بھارت اور کینیڈا کا میچ بھی نہیں ہوا، فلوریڈا پہنچنے کے بعد سے پاکستان ٹیم کو ایک بھی ٹریننگ سیشن نہیں مل سکا۔
پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج بھی صرف جم سیشن اور انڈور فزیکل ٹریننگ کریں گے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کا کپتان کون ہونا چاہیے! ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ نے بتادیا

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا کیوں کہ اب دونوں میں سے کسی ٹیم کا ایونٹ میں آگے بڑھنےکا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹس پر صارفین نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ذہنی تناؤ میں پاکستانی پلئیرز نہیں بلکہ قوم ہے، برائے مہربانی ٹیم کے بجائے قوم کو ڈنر کروایا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل