Loading
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم نے ’گلف آف میکسیکو‘ کا نام تبدیل کرنے پر گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی صارفین کے لیے گوگل میپس پر "گلف آف میکسیکو" کا نام تبدیل کر کے "گلف آف امریکا" رکھ دیا گیا ہے. میکسیکن صدر کلاڈیا نے اس تبدیلی کو میکسیکو کی خودمختاری اور بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اگرچہ امریکا اپنی ساحلی حدود میں نام تبدیل کر سکتا ہے لیکن پورے خلیج کا نام تبدیل کرنا بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گوگل صرف امریکی حدود میں "گلف آف امریکا" کا نام استعمال کرے، جبکہ میکسیکو اور کیوبا کے علاقوں میں اصل نام "گلف آف میکسیکو" برقرار رکھا جائے۔ میکسیکو سٹی کے سول کورٹ نے ابتدائی طور پر گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ میکسیکو اور کیوبا کے علاقوں میں "گلف آف میکسیکو" کا نام بحال کرے۔ تاہم گوگل نے اپنی پالیسی میں تبدیلی سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مختلف علاقوں میں مقامی ترجیحات کے مطابق نام استعمال کرتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل