Loading
بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں متعدد بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا۔ پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو لانچ سائٹ سے منظر عام پر آگئی۔ میزائل دشمن پر داغنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں کو نعرہ تکبیر کی آوازیں بلند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر نعرے پر میزائل فائر کیا جارہا ہے۔ حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل