Wednesday, June 26, 2024
 

کراچی میں عید کے تینوں روز موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

 



  کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں عیدالاضحیٰ کے تین دنوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اتوار کو گرم دن ریکارڈ ہوا اور پارہ 36.4 ڈگری تک پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ بلوچستان کی گرم و مرطوب ہواؤں کا اثر تھا، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد رہا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق عیدالاضحیٰ کے 3 روز کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عید کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 60 فیصد ہونے کے سبب حدت رہے گی، صبح سے دوپہر کے درمیان مغربی اور شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے دیگر مقامات پر موسم گرم اور شدید گرم رہ سکتا ہے، ضلع تھرپارکر کے چند مقامات پر مطلع جزوی تا مکمل اور بونداباندی کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل