Wednesday, June 26, 2024
 

عالیہ بھٹ ایک بار پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن گئیں

 



 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ ایک بار پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن گئیں۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس پر ملین ویوز آگئے۔

عالیہ بھٹ کی پہلی ویڈیو بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وائرل ہوئی تھی جس میں عالیہ کا چہرہ تبدیل کیا گیا تھا۔

اداکارہ کے مداحوں نے جعلی ویڈیوز پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مصنوعی ذہانت بہت خطرناک رخ اختیار کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متعدد بالی وڈ فنکار ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن چکے ہیں جن میں راشمیکا مندانا، اشوتوش رانا بھی شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل