Loading
تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں دو اوباشوں نے نابالغ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو اوباشوں نے دودھ فروش کی دوکان پر مزدوری کرنے والے نابالغ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم حسن مجید دو ماہ قبل نابالغ بچے کو ورغلا پھسلا کر خالی دوکان میں لے گیا اور مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم اکثر اوقات بچے کو ورغلا پھسلا کر بدفعلی کرتا رہا، ایک دن ملزم اکبر علی نے متاثرہ بچے کے ساتھ زیادتی کرتے حسن مجید کو دیکھ لیا جس کے بعد ملزم اکبر علی بھی بچے کو بلیک میل کرتا رہا کہ تمھاری ویڈیو میرے پاس ہے اور میں اسے وائرل کر دوں گا، ملزم اکبر علی نے بھی بچے کو دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کر کے پیسے مانگتا رہا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل