Loading
نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز "ویڈنزڈے" سیزن 2 کا 6 منٹ طویل ٹریلر جاری کردیا گیا۔ نیٹ فلکس کی مقبول ویب سیریز "ویڈنزڈے" کے سیزن 2 کی پہلی قسط "Here We Woe Again" کے ابتدائی چھ منٹ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جو نیٹ فلکس کے 2025 کے ایونٹ Tudum پر پیش کیا گیا ہے۔ اس بار بھی سیریز کی مرکزی نوجوان اداکارہ جینا اورٹیگا، ویڈنزڈے ایڈمز ایک نئی سنسنی خیز مہم پر نکلتی ہے اور اب کی بار اس کا ہدف ہے ایک مشہور زمانہ سیریل کلر کو ڈھونڈ کر اس سے انتقام لینا ہے۔ فلیش بیک میں دکھایا گیا ہے کہ ویڈنزڈے بچپن سے ہی اس مجرم کو تلاش کرنا چاہتی ہے اور چھ سال کی عمر میں اسکول میں اس سیریل کلر سے متعلق ایک خوفناک پریزنٹیشن دے کر اپنے ہم جماعتوں کو خوفزدہ کر دیتی ہے۔ سیزن کے آغاز میں ویڈنزڈے کو ایک تہہ خانے میں ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے قید دکھایا گیا ہے، جہاں اردگرد پراسرار گڑیاؤں کی بھرمار ہے جو ایک خوفناک منظر پیش کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ "ویڈنزڈے" سیزن 2 کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا حصہ 6 اگست جبکہ دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ اس طرح ناظرین کو مکمل کہانی جاننے کے لیے تقریباً ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا جو ان کے تجسس کو مزید بڑھادے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل