Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز شام سے اب تک متعدد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ چند علاقوں میں لوگوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قائد آباد، ملیر اور لانڈھی کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل میں زلزلے کے شدت 3.2 تک ریکارڈ کی گئی۔ ملیر میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ایک سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں زمین کو لرزتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے نے صبح 11 بج کر 3 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی گلی میں موجود بچے اور بڑے ادھر ادھر بھاگنے لگتے ہیں جبکہ بچوں کے شور مچانے کی آواز بھی آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں زلزلہ فالٹ لائن فعال ہوگئی جس کے باعث آئندہ 2 روز کے دوران مزید زلزلے آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل