Wednesday, June 04, 2025
 

حکومت سندھ دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم بنا رہی ہے، شرجیل میمن

 



سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم بنا رہی ہے۔ کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ہمیشہ خواتین کو خود مختار بناتی ہے،  شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پہلا ویمن بینک بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کو مفت زمینیں دی تھیں،  بینظیر انکم سپورٹ بہت بڑا پروگرام ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے خواتین شناختی کارڈ بھی نہیں بنواتی تھیں، صوبے میں ڈیٹا جمع کر  کے خواتین کو پیسے دیے جا رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ سیلاب کے دوران 21 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ دیا، سندھ حکومت دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم بنا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل