Loading
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کاہنہ کے ساتھ مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی کاہنہ کے مطابق ملزم پولیس کو قتل، ڈکیتی اور وہیکل اسنیچنگ سمیت 100 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ سی سی ڈی کاہنہ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ کاہنہ کی حدود میں اشتہاری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزم محمد یسین اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس مقابلے کے دوران ملزم محمد یسین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ ہلاک ملزم ساہیوال کا رہائشی تھا اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں ڈکیتی، رابری اور چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔ دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل