Wednesday, June 04, 2025
 

پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد

 



محکمہ ماحولیات نے پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ محولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن میں کہا گیا کہ معیاری تیل نہ استعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کوئی پیٹرول پمپ اوگرا کےمنظور شدہ اسٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکےگا، پنجاب بھرمیں فیصلےکا اطلاق فوری ہوگا۔ اس حوالے سے سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری پیٹرول اورڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی،پ نجاب بھر کےپیٹرول پمپس پرچیکنگ کا آغازکیاجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری پیٹرول،ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائیگا، غیرمعیاری پیٹرول، ڈیزل کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل