Wednesday, June 04, 2025
 

پاکستان ایکسپریس ٹرین کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

 



ملتان ڈویژن میں مبارک پور کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کے حادثے کی ابتدائی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق بوگی کی مینٹیننس نہ ہونے سے بوگی ہاٹ ایکسل ہوگئی۔ ہاٹ ایکسل ہونے سے پن ٹوٹ گئی جس سے بوگی کے نیچے سے پوری ٹرالی باہر نکل گئی۔ ٹرین حادثے سے ریلوے کی 2 بوگیوں اور ٹریک کو بھی نقصان پہنچا تاہم ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہوگئے جس کے سبب متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ریلوے حکام نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے گریڈ 19 کے 3 افسروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں کا پٹریوں سے اترنا اور ان مینڈ لیول کراسنگ پر کئی حادثے رونما ہو چکے ہیں، جس کے سبب مسافر بھی کم ہوگیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل