Wednesday, June 04, 2025
 

صوبائی حکومت نے بلوچستان میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

 



صوبائی حکومت نے بلوچستان میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان  نے صوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تاریخوں سے مختلف دنوں میں چھٹییوں کا اعلان کیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے میں 5 بروز جمعرات سے 8 جون بروز اتوار تک عام تعطیل ہوگی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعیطلات 6 جون بروز جعمہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی۔ پاکستان میں ذوالحج کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا اور ملک میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل