Loading
وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف 5 تا 6 جون 2025 کوسعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے اور عید الاضحیٰ وہیں مناٰٗئیں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان بھارت حالیہ تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پرسعودی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، وقتی آزمائشی تعلقات کی نشاندہی ہے، وزیراعظم کے دورے سے پاکستان سعودی عرب تعلقات کومستحکم کرنے اور کثیر جہتی تعاون کی نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل