Loading
ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہریوں، مجاہد اور محمد فہیم کے قتل کی ایرانی حکام نے تصدیق کردی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ مسلسل ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ واقعے کی تفصیلات معلوم کی جاسکیں اور لواحقین کو ضروری معلومات فراہم کی جا سکیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی حکام واقعے سے متعلق ضروری مدد اور مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں جبکہ قانونی اور انتظامی تقاضے مکمل ہوتے ہی دونوں مقتولین کی میتیں وطن واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دفتر خارجہ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل