Loading
ٹک ٹاکر 17 سالہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل نے ہر ذی شعور کو جھنجھوڑ کر رکھ دی ہے اور شوبز ستاروں نے بھی اس سفاکانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خوبصورت اداکارہ عائزہ خان جو سوشل میڈیا پر سماجی موضوعات پر پوسٹیں کرتی رہتی ہیں نے ثنا یوسف کے قتل پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔ جس میں اداکارہ عائزہ خان نے انفلوئنسرز اور ایکٹوسٹس کو خبردار کیا کہ ہمارے معاشرے میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اپنے گھر کا پتا، گاڑی کا نمبر، بچوں کے بارے میں اور ایسی جگہیں جہاں روزانہ آنا جانا ہو، کبھی بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ عائزہ خان نے انفلوئنسرز سے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ آپ کو فالو کرتے ہیں جن میں سے اکثر کو آپ نہیں جانتے اس لیے سوشل میڈیا پر نجی معلومات ہرگز ہرگز شیئر نہ کریں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں دعا بھی لکھی اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری کے آخر میں لکھا کہ اللّٰہ ہم سب کو اپنی حفاظت میں اور اچھے لوگوں کی صحبت میں رکھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل