Loading
معروف اینکر اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر اپنی تینوں بیویوں اور بیٹے پہلاج کے ساتھ خوبصورت لمحات تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اقرار الحسن نے سب سے پہلے اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار اور بیٹے پہلاج حسن کے ساتھ عید کی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں اقرا الحسن اور اہل خانہ کو عید کے روایتی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اقرار الحسن نے دوسری اہلیہ فرح اور تیسری اہلیہ عروسه کے ساتھ بھی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ان تصاویر پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔ اکثر نے خاندان کے اتحاد اور ہم آہنگی کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن کو ایک خوبصورت باوفا بیوی اور بیٹے کے ہوتے دوسری اور تیسری شادی پر بے جا تنقید کا نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ اقرار الحسن ان ریمارکس کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے اور اپنی ازدواجی زندگی کو چھپانے سے گریز کرتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل