Tuesday, July 01, 2025
 

کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے رات اور صبح میں ہلکی بارش کا امکان

 



کمزور مون سون ہواؤں کے سندھ  پر اثرانداز ہونے کے سبب بدھ اور جمعرات کو شہر میں مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے جب کہ رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کمزور مون سون کی ہوائیں صوبے کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے زیر اثر شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اگلے تین روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہ سکتا ہے، دیہی سندھ کے بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور سجاول میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے تاہم صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 فیصد جبکہ شام کے وقت 65 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، اگلے کئی روز تک سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں متواتر بحال رہنے کی توقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل