Tuesday, July 01, 2025
 

ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مدد کیلیے ’سائبورگ بیٹل‘

 



ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ریموٹ سے چلنے والے ’سائبورگ بِیٹلز‘ کو استعمال کرتے ہوئے منہدم عمارتوں میں پھنسے لوگوں یا بارودی سرنگوں کی تلاش کی جا سکتی ہے۔ آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے اس کیڑے پر ایک بیک پیک نصب کیا ہے (جو ہٹایا جا سکتا ہے) جس کو ویڈیو گیم کے ریموٹ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے محقق ڈاکٹر تھینگ وو-ڈوان (جن کی رہنمائی میں تحقیق کی گئی) نے بتایا کہ کیڑے پر لدا بیگ پیک الیکٹروڈز کے ذریعے ان کے اینٹینا اور فور ونگز (Forewings) کو کنٹرول کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹلز میں متعدد قدرتی صلاحیتیں ہوتی ہیں جو ان کو چڑھنے اور ملبے جیسی چھوٹی اور پیچیدہ جگہوں میں حرکت کرنے کا ماہر بناتی ہیں، جو کسی روبوٹ کے لیے کرنا مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی تحقیق میں اس کیڑے کی صلاحیتوں کو اکٹھا کیا گیا ہے اور پروگرام ایبل کنٹرولز جوڑا گیا ہے جو ان کی زندگی کو نقصان پہنچائے بغیر درست سمت میں رہنمائی کرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل