Loading
بنگلا دیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 16 رنز سے شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.5 اوورزمیں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے پرویز حسین ایمان 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ توحید ہردوئے 51، جاکر علی 24، شمیم حسین 22، کپتان مہدی حسن میراز 9، تنزید حسن 7، تنویر اسلام 4 جبکہ حسن محمود اور مستفیض الرحمان بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔ تنظیم حسن ثاقب 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرننڈو نے 4، ونندو ہسارانگا نے 3 جبکہ دُشمانتا چمیرا اور چرتھ اسالانکا نے 1، 1 کھلاڑی کی آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 48.5 اوورز میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جنِتھ لیانگے 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 56، کمنڈو مینڈس 33، نشان مدوشکا 17، ونندو ہسارنگا 13، دُشمانتا چمیرا 13، کپتان چرتھ اسالانکا 6، پتھم نسانکا 5، مہیش ٹھیکشانا 2 اور دُنیتھ ویلالاگے 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسیتا فرننڈو 3 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ بنگلا دیش کی جانب سے تنویر اسلام نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ تنظیم حسن ثاقب نے 2 جبکہ شمیم حسین ، مہدی حسن میراز اور مستفیض الرحمان نے 1، 1 کھلاری کو آؤٹ کیا۔ بنگلا دیش کے تنویر اسلام کو 10 اوور کے کوٹے میں 39 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل