Loading
کراچی کے مختلف علاقوں میں سسٹم داخل ہونے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کو مغرب کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ کے کئی علاقوں میں آندھی نے بھی جزوی نقصان پہنچایا۔ شہر قائد کے علاقے قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی اوراطراف میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، معمار، کورنگی، اورنگی، گارڈن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو حادثات بھی پیش آئے۔ اُدھر کوئٹہ کے علاقے مسلم باغ میں تیزآندھی اور بارش سے سردارناصر کالونی میں دیواریں گرنے سے 3 گھروں کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ میں گیمبراورگردونواح میں گردآلودہواؤں اورتیزآندھی کاسلسلہ کی وجہ سے بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہوئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل