Monday, July 07, 2025
 

بریڈ پٹ کی فلم ’F1‘ نے دنیا بھر سے کتنے ملین ڈالرز کمالیے؟

 



ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کی فلم "F1" نے ریلیز کے دوسرے ہفتے میں دنیا بھر سے 234 ملین ڈالر کما لیے، دوسرا جمعہ بھی شاندار رہا۔  بریڈ پٹ کی نئی اسپورٹس ڈراما فلم F1 عالمی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ جوزف کوسنسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ریلیز کے دوسرے ہفتے میں بھی بہترین پرفارمنس دکھا رہی ہے اور شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہی ہے۔ ہالی ووڈ کی اس ایڈوینچر سے بھرپور فلم نے ریلیز کے دوسرے ہفتے میں عالمی سطح پر 237.40 ملین امریکی ڈالر کا بزنس کر لیا ہے جس میں صرف آٹھویں دن کی کمائی 19.1 ملین ڈالر رہی۔  F1 نے اب تک امریکہ میں 90.40 ملین ڈالر جبکہ بین الاقوامی سطح پر 147 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا ہے اور یہ 2025 کی دسویں فلم بن گئی ہے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم اپنا دوسرا ویک اینڈ 25 سے 30 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ مکمل کرے گی۔ یاد رہے کہ ان دنوں Jurassic World: Rebirth بھی سینما گھروں میں نمائش کیلئے موجود ہے۔ خیال رہے کہ فلم F1 بریڈ پٹ کی وبا کے بعد سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کے قریب ہے، اور جلد ہی Bullet Train کو پیچھے چھوڑنے والی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل