Monday, July 07, 2025
 

(ن) لیگ کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی

 



مسلم لیگ (ن) کو خیبر پختون خوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں (ن) لیگ کی مخصوص نشستوں کی فہرست ختم ہوگئی، الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے ترجیحی فہرست کے لیے نامزدگیاں مانگ لیں۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا سے (ن) لیگ کو قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستیں ملیں گی، ان مخصوص نشستوں پر نامزدگی کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔ نو تا 10 جولائی (ن) لیگ کی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن حتمی فہرست 24 جولائی کو جاری کرے گا اس کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل