Loading
ویسٹ انڈیز کے سابق ممتاز بلے باز برائن لارا کا 21 سال پرانا تاریخی ریکارڈ ٹوٹنے سے بال بال بچ گیا۔ بلاوایو میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں کھیل کے دوسرے دن جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 626 رنز 5 وکٹ کے نقصان پر ڈکلیئر کردی۔ اننگز ڈکلیئر کرنے سے پہلے کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقا کی طرف سے کپتان ویان ملڈر 367 رنز اور کائلے ویریئن 42 رنز کے ساتھ کریز پر تھے، جنوبی افریقا کا مجموعی اسکور 626 رنز تھا۔ شائقین کو اس بات کا انتظار تھا کہ جنوبی افریقی کپتان جو 400 رنز سے صرف 33 رنز کی دوری پر تھے، برائن لارا کا 21 سال پرانا تاریخی ریکارڈ توڑ دیں گے مگر جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا جس کے باعث برائن لارا کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا۔ برائن لارا نے جب 2004 میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 400 رنز بنائے تھے، شائقین منتظر تھے کہ آج شاید ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے مگر جنوبی افریقا نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرکے سب کو حیران کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل