Loading
او جی ڈی سی ایل نے راجیان آئل فیلڈ کنواں نمبر 5 ضلع چکوال میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کامیابی سے نصب کر دیا جس سے تیل و گیس کی پیداوار میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ای ایس پی کی تنصیب سے راجیان فیلڈ کنواں نمبر۔5 سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی ساتھ ہی اس کنویں سے گیس کی پیداوار بھی 5 لاکھ سے بڑھ کر 10لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی۔ ترجمان کے مطابق پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،اس کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل