Monday, July 07, 2025
 

وزیراعلیٰ مریم نواز کا شیر کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان

 



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا۔ شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا تھا۔ ویڈیو دیکھیں: لاہور میں دیوار پھلانگ کر راہ گیر بچوں اور خاتون پر شیر کا حملہ، فوٹیج سامنے آگئی ترجمان محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس نے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقہ شاہ دی کھوئی میں ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی ایک شخص نے غیر قانونی اور بنا لائسنس شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا جو اچانک ڈیرے سے باہر آیا جبکہ واقعے کے بعد مالک شیر کو لے کر فرار ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شیر کے حملے میں شہریوں کے زخمی ہونے کا نوٹس لیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے تینوں زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل