Loading
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن سے جاری اعداد وشمار کےمطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جس میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلوچستان میں ووٹرز 56 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہیں، خیبر پختونخوا میں ووٹرز دو کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار ہوگئے ہیں۔ پنجاب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 7 کروڑ 65 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اسی طرح سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 21 لاکھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 23 لاکھ ہے، ووٹنگ لسٹ میں مردوں کا تناسب 53.65 فیصد اور خواتین کا تناسب 46.35 فیصد ہے۔ الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل