Loading
پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کریمینلز کے خلاف جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروا دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے اغوا ہونے والے دو مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے ہیں، علی اصغر گجر اور قربان ڈیتھا کو ڈاکوؤں نے ڈیڑھ ماہ قبل اسلحے کی نوک پر اغوا کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اس دوران اغوا کار مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی شہریوں کی بحفاظت بازیابی پر رحیم یار خان پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل