Loading
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حالیہ بارشوں اور شہری نقصانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرت سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، لیکن انسانوں کی غفلت نے تباہی کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے والوں نے قدرتی پانی کے راستے بند یا تنگ کر دیے، جس کے باعث بارشوں کے دوران پانی کا بہاؤ متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں شدید نقصان ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام اداروں کو فوری طور پر ہاؤسنگ سوسائٹیز میں آپریشن کلین اپ کرنا ہوگا تاکہ بند کیے گئے قدرتی راستے دوبارہ کھولے جا سکیں، ورنہ آئندہ نقصانات اور بھی بڑھ سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل