Thursday, July 24, 2025
 

فرانس کی ثقافتی وزیر رشیدہ داتی پر کرپشن الزامات، مقدمے کا سامنا کریں گی

 



پیرس: فرانس کی ثقافتی وزیر رشیدہ داتی پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں فوجداری مقدمہ چلایا جائے گا، فرانسیسی عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو تصدیق کی ہے۔ رشیدہ داتی، جو یورپی پارلیمنٹ کی رکن تھیں، پر شبہ ہے کہ انہوں نے رینالٹ-نِسان کار گروپ کے لیے غیرقانونی لابنگ کی اور 2010 سے 2012 کے درمیان نو لاکھ یورو (تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر) بطور وکیل فیس حاصل کی، لیکن ان کے کام کرنے کا کوئی واضح ریکارڈ موجود نہیں۔ عدالت نے اس مقدمے میں رینالٹ-نِسان کے سابق چیئرمین کارلوس گھوسن کو بھی ٹرائل میں شامل کیا ہے۔ گھوسن اس وقت لبنان میں مقیم ہیں اور الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔ داتی نے الزامات کو سیاسی حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا: "میں ان مجسٹریٹس کی مذمت کرتی ہوں جو ضابطہ کار کے مطابق اپنا کام کرنے سے انکاری ہیں۔" وہ پیرس کی میئرشپ کی امیدوار بھی ہیں، اور اس وقت ساتویں ضلع کی میئر ہیں جہاں زیادہ تر فرانسیسی وزارتیں، پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ایک قریبی ساتھی کے مطابق، داتی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گی کیونکہ "عدالت میں ریفر ہونا سزا نہیں ہے۔"  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل