Wednesday, July 30, 2025
 

مدت ملازمت میں توسیع کے تمام تر دروازے بند ہونے کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

 



چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے مدت ملازمت میں توسیع کے تمام تر دروازے بند ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انھوں نے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کیا ہے، واضح رہے کہ منگل 29 جولائی کو ڈاکٹر مختار احمد کی 1 سالہ توسیع شدہ مدت پوری ہوگئی۔ اس سے قبل وہ دو سال کی مدت اور قبل 4 سالہ مدت بھی گزار چکے تھے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت رکن ایچ ای سی کمیشن وفاقی سیکریٹری تعلیم کو چیئرمین کا عارضی چارج ملنے کے امکان ہے تاہم اب تک نئے چیئرمین کی تقرری کے سلسلے میں اشتہار جاری نہیں ہوسکا ہے۔ ادھر اپنی مدت ملازمت کے آخری روز ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ خط ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرپرسن کے طور پر میری مدت ملازمت ختم ہونے پر لکھ رہا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ اس موقع کو اعلیٰ تعلیمی برادری کی طرف سے ملنے والے تمام تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ اور ساتھیوں کو ایک روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کررہا ہوں۔ تین سال قبل پاکستان کے وزیر اعظم نے دوسری بار اس انتہائی اہم شعبے کی قیادت کی بھاری ذمہ داری سونپ کر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انھوں نے خط میں دعوی کیا کہ اعلیٰ تعلیم کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کمیونٹی اپنی صفوں میں تقسیم کا شکار تھی جبکہ اس کے بعد کے تین سال بھی مختلف نہیں تھے، اور شعبے کی تیزی سے توسیع کے درمیان مالیاتی جگہ، گورننس کی حدود، اور معیار کی بہتری نے میرے کام کو اور بھی مشکل بنایا۔ لیکن آپ کی غیر مشروط حمایت اور کمیشن اراکین کی رہنمائی کے ساتھ، میں یہ بتاتے ہوئے فخر اور خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ میں ایک مثبت ضمیر کے ساتھ یہ عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل