Friday, August 08, 2025
 

برطانیہ نے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرنیوالے ایجنٹ پر 5 سال کی پابندی لگادی

 



انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے ایجنٹ مغیث احمد پر کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی۔ کرک انفو کے مطابق ایجنٹ مغیث احمد پر انگلش کاؤنٹی میں کوچ کے پاس بے ضابطگی کے لیے جانے کے جرم میں پابندی عائد کی گئی اور وہ کم از کم 30 مہینے تک معطل رہیں گے۔ کرکٹ ریگولیٹر نے رواں برس مارچ میں فیصلہ سنایا تھا کہ مغیث احمد (جو متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کر چکے ہیں) نے کوچ کو ایک پیشکش کی جس کے تحت فرنچائز لیگز میں مخصوص کھلاڑیوں کو کمیشن کے عوض منتخب کرنا تھا۔ کوچ نے اگلے روز ایجنٹ کے آنے کو رپورٹ کیا جبکہ تحقیقات کرنے والا ٹریبیونل کی گئی پیشکش کے ثبوتوں سے مطمئن نظر آیا۔ مغیث احمد کو ای سی بی کے اینٹی کرپشن ضوابط کے تحت چار جرائم کا مرتکب پایا گیا اور 26 مارچ 2025 سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ پابندی کے ابتدائی 30 ماہ وہ مکمل طور پر معطل رہیں گے جبکہ باقی 30 ماہ کسی غیر قانونی عمل میں ملوث نہ ہونے کی شرط پر مکمل کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل