Loading
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گل امیر کے نام سے ہوئی جس کا تعلق پشاور سے ہے، ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا۔ چھاپہ مار کارrوائی میں ملزم سے 64 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل