Saturday, August 09, 2025
 

وزیراعظم سے صدر نیشنل پارٹی کی ملاقات، بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیوں پر وزیراعظم کا شکریہ

 



وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی اور  بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیوں پر وزیراعظم کا شکریہ  ادا کیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور  وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم  نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور  روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیں کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے@PakPMO @CMShehbaz https://t.co/BAW8t301rX pic.twitter.com/CBI0qX8pMP — ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) August 9, 2025  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل