Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 401 (کے) ریٹائرمنٹ پلان میں سرمایہ کاری کے لیے کرپٹو کرنسی کی شمولیت کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کے بعد بٹ کوائن، ایتھریئم سمیت دیگر بڑی کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ عالمی سطح پر کرپٹو مارکیٹ میں چار ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ ایگزیکٹیو آرڈر کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 5 فی صد سے زیادہ کا اضافہ ہوا جبکہ ایتھریئم، سولانا اور ڈوج کوائن کی قیمتوں میں 10 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد بِٹ کوائن کی قیمت جولائی کے وسط میں پہنچنے والی بلند ترین سطح 1 الکھ 23 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ قدم دنیا کے کچھ بڑے ایسٹ منیجرز کی جانب سے لابی کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں کرپٹو انڈسٹری میں ریٹائرمنٹ فنڈز کی صورت میں 9 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ کھل گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل