Loading
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہییے یہ مسئلے کا حل نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ نااہلیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں، ہم 180 سیٹیں جیت چکے تھے، 90 سیٹوں کے ساتھ اسمبلی میں گئے اب 77 سیٹیں رہ گئی ہے، نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہییے، سب سے درخواست کروں گا کہ اب ہوش کے ناخن لیں، ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے پارٹی الیکشن کیا، الیکشن کمیشن نے باقی پارٹیوں کو تسلیم کیا ہماری پارٹی کو تسلیم نہیں کیا، ہماری ٹیم میں کوئی کمزروی نہیں ہے، ہمارے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہے، پی ٹی آئی نے تین کروڑ ووٹ لیے، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے بھی آواز اٹھائیں گے، ہم سے ڈائیلاگ ہونا چاہیے ہم نے کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے قبائلی اضلاع کے لوگ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ دہشت گردی ختم ہو اور امن قائم ہوجائے، بیرونی اور اندرونی بدامنی کو روکنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل