Tuesday, August 12, 2025
 

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کے درمیان جاری تناؤ میں مزید شدت کا امکان

 



پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کے درمیان جاری تناؤ میں مزید شدت کا امکان ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے صدر پی ایچ ایف کو سات الزامات پرمبنی خط کا سات دن میں جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔  خط کے متن  میں واضح کیا گیا ہے کہ بطور پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا بنیادی مینڈیٹ انتخابات کرانا تھا لیکن ڈیڑھ سال میں بھی انتخابات کرانے میں ناکام رہے، اس کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔ غیر مجاز سندھ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات تاحال فراہم نہ کرنے پر بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔ پی ایچ ایف کی آمدن کی تفصیلات اور استعمال کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ ایک سال میں عہدیداران کے دوروں کے اخراجات اور فنڈز کے ذرائع کے بارے میں بھی پوچھا گیا ہے، فیڈریشن کا  اسلام آباد میں الگ سے دفتر بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور اس کے اخراجات کہاں سے ادا کیے جاتے ہیں، اس بارے میں بھی جواب مانگا گیا ہے۔ عدم تعاون یا انکار کی صورت میں یہ معاملہ پیٹرن انچیف وزیر اعظم کے سامنے اٹھانے کا بھی  خط میں ذکر کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل